برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کلو کمی

06-21-2024

(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے ہو گئے۔

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 15 روپے کمی سے 455 روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10 روپے کمی سے 314 روپے فی کلو ہو گئی۔ فارمی انڈوں کی قیمت 3 روپے اضافے سے 250 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔