سعودی حکومت نے عمرہ سیزن کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں

06-21-2024

(لاہور نیوز) حج کے بعد عمرہ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی، سعودی حکومت نے عمرہ سیزن کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں۔

سعودی عرب کی جانب سے بیرون ممالک کے لئے نئے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم داخلی عمرہ زائرین کے لئے عمرہ پرمٹ کا اجراء بیس ذوالحجہ چھبیس جون سے شروع کیا جائے گا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی عمرہ زائرین پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل نہ ہوں، خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔