لیسکو کا تھری فیز میٹرز کی جگہ اے ایم آر میٹرز لگانے کا فیصلہ

06-21-2024

(لاہور نیوز) لیسکو نے تھری فیز میٹرز کی جگہ اے ایم آر میٹرز لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

جدید میٹرز کی تنصیب کے لئے میٹر کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، لیسکو  نے تھری فیز کنکشن کے لئے میٹر کی قیمت میں 29 ہزار 950 روپے اضافہ کر دیا۔ تھری فیز کنکشن کے لئے میٹر کی قیمت 33500 روپے سے بڑھا کر 63450 روپے کر دی گئی، لیسکو انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔