ہانیہ عامر کی دیسی لک میں دلکش ادائیں، مداح دلدادہ
06-21-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی دیسی لک میں دلکش اداؤں نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو اور تصاویر پر مشتمل پوسٹس شیئر کیں جن میں وہ دیسی لک میں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیو میں ہانیہ عامر نے ہلکا گلابی کرتا زیب تن کررکھا ہے جبکہ کانوں میں بڑے جھمکے اور ہاتھوں میں حسین چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ مطلوبہ نمبر سے جواب موصول نہیں ہو سکتا ۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ہانیہ عامر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ رہی ہیں۔