بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری
06-21-2024
(لاہور نیوز) بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کے بعد بورڈز تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا، کابینہ کمیٹی نے کل 11 میں سے 9 سرکاری بجلی کمپنیوں کے نئے بورڈز تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔ لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کے نئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پیسکو، کیسکو، ٹیسکو اور ہیزکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئے جائیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیپکو اور حیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ روک دیا تھا۔