آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

06-21-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں جہاں گرمی اپنے عروج پر ہے وہیں آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔

آج یعنی 21 جون 2024 کو سال کا طویل ترین دن ہے اور طویل ترین دن ہونے کے ساتھ ساتھ یہ دن گرم ترین دنوں میں بھی شمار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب رات سے متعلق بھی بتایا گیا ہے جس کے مطابق آج رات سال کی مختصر ترین رات ثابت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق آج دن کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے ہو گا جہاں سورج صبح سے ہی آنکھیں دکھا رہا ہے جبکہ رات کا دورانیہ 10 گھنٹے ہو گا۔ دوسری جانب یکم جولائی سے دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔