سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مزید گواہ کل دوبارہ طلب
06-21-2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مزید گواہوں کو کل دوبارہ طلب کر لیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید حسین شاہ کو جرح کیلئے طلب کیا، ڈی ایس پی رانا محمود الحسن، کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹیبل عامر حسن کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو کل دوبارہ طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مجموعی طور پر 124 ملزمان نامزد ہیں۔