پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
06-21-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یوگا کرنے والے افراد اسے کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
دسمبر 2014ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا، یوگا کو جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق قرار دیا جاتا ہے جس کا مقصد جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد جسمانی فٹنس کے اس دن کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں،پاکستان، چین،امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت مختلف ممالک میں آج کے روز یوگا کے خصوصی ایونٹس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یوگا پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، یوگا کرنے والے پاکستانی اسے کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ یوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یوگا سے ذیابیطس پر کنٹرول ممکن ہے۔ صحت کے پیش نظر لوگوں میں یوگا تیزی سے فروغ پا رہا ہے کیونکہ یہ زیرو بجٹ سے صحت کی ضمانت دیتا ہے۔