سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

06-20-2024

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 13 کروڑ ڈالر پر آگئے، دیگر بنکوں کے ذخائر 5 ارب 28 کروڑ ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافہ کے بعد 14 ارب 41 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں