کبری ٰ خان ایک بار پھر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول اٹھیں

06-20-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ فلسطین پر بات نہیں کریں گے توضمیر ملامت کرے گا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں لوگوں کو آواز اٹھاتے رہنا چاہئیے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے پوری قوم کو مٹایا جا رہا ہے۔ اگر ہم اس پر بات نہیں کرسکتے تو ہماری انسانیت کہاں گئی؟ کبریٰ خان نے مزید کہا کہ جب ہم یہاں بیٹھے ہیں وہاں بمباری ہو رہی ہے۔ آج ڈھائی سو دن ہونے کو ہیں مگر بہت سے لوگ اس بارے میں جانتے نہیں۔ اگر ہم آج فلسطین کے بارے میں بات نہیں کریں گے تو آپ کا ضمیر آپ کو ضرور ملامت کرے گا۔