عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

06-20-2024

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہیں۔

سپریم کونسل اور جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے  سے 2335 ڈالر فی اونس پر ریکارڈ کیا گیا۔عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 876 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔چاندی کی قیمت بھی فی تولہ 2750 روپے پر مستحکم رہی۔