سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن:انڈکس78 ہزار 802 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند

06-20-2024

(لاہورنیوز) عید کے بعد پہلے کاروباری روزپاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

عید کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار کی حد عبور کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 78 ہزار 890 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل آخری کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا تھا۔ قبل ازیں آج سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک ہزار 445 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 27 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا۔