اندھی وحشت کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے: تحریک انصاف

06-20-2024

(لاہور نیوز) ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اندھی وحشت کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ ملکی تباہی کے ذمہ دار مینڈیٹ چور جنگل راج کی گود میں بیٹھ کر ملک کو تباہ کر رہے ہیں، ایک سے بڑھ کر ایک بداخلاق کابینہ میں بھرتی کرکے اپنے باطن کا خوف چھپانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مہذب جمہوری دنیا میں مینڈیٹ سے محروم کرداروں کو ایوانوں کے پاس تک پھٹکنے کی اجازت نہیں دی جاتی، چین کے حالیہ سیر سپاٹوں کا نتیجہ پاکستان کیلئے ایک بڑے صدمے کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تباہی و بربادی کا خفیہ و اعلانیہ دھندا کرنے والوں کو عوام کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔