واسا کا لاہور میں پلاسٹک ری سائیکل ڈھکن لگانے کا فیصلہ

06-20-2024

(لاہور نیوز) واسا نے لاہور میں پلاسٹک ری سائیکل ڈھکن لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

مین ہول کورز کو چوری اور ٹوٹنے سے بچانے کا پلان بنا لیا گیا، آر سی سی مین ہول کورز کے بجائے آر پی سی مین ہول کورز لگائے جائیں گے، شہر میں ابتدائی طور پر 20 ہزار مین ہول کورز کو تبدیل کیا جائے گا۔ واسا نے پلاسٹک ری سائیکل مین ہول کورز خریدنے کیلئے 7 کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار روپے کا تخمینہ لگا لیا، واسا کا شعبہ پی اینڈ ایس رواں ماہ مین ہول کورز کی خریداری کرے گا۔ واسا انتظامیہ نے ڈیڑھ سال قبل دس ہزار پلاسٹک ری کمپوزٹ مین ہول کورز خریدے، دس ہزار ڈھکن لگانے کے بعد مزید ڈھکن خریدنے سے متعلق کوئی پالیسی نہ بنائی گئی۔ واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک ری کمپوزٹ مین ہول کورز خریدنے کے لئے نئے ایم آر ایس ریٹ کے مطابق تخمینہ تیار کیا گیا ہے، رواں مالی سال میں پلاسٹک ری کمپوزٹ کے ڈھکن خریدے جائیں گے۔