عیدالاضحٰی پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن، چالان کئے گئے

06-20-2024

(لاہور نیوز) عیدالاضحٰی کے موقع پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

سٹی ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر  نے عیدالاضحٰی پر بہترین انتظامات پر ٹیم مبین شہید کو سراہا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عیدالاضحٰی کے ایام میں کریک ڈاؤن کے دوران 3987 کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد موٹرسائیکل پر ٹرپل سواری کرنے والوں کے چالان کئے گئے۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹرز کی طرف سے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر 319 گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ عیدالاضحٰی کے دوران شدید گرم موسم کے باوجود مویشی منڈیوں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کو منظم طریقے سے کنٹرول کیا گیا۔