بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 28 جون کو ہو گی
06-20-2024
(لاہور نیوز) نیپرا میں بجلی 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 جون کو سماعت ہو گی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔