نجی سکولوں میں سمر کیمپس لگانے کی اجازت دیدی گئی

06-20-2024

(لاہور نیوز) نجی سکولوں میں آج سے سمر کیمپس لگانے کی اجازت دیدی گئی۔

سکول انتظامیہ کو سمر کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں کی تعداد بارے بتانا ہو گا، سمر کیمپ صبح 7 سے  10 اور شام 4 سے 7 بجے تک لگایا جا سکے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کو بتائے بغیر سمر کیمپ لگانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہو گی۔