ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلوی کپتان مچل مارش باؤلنگ کیلئے فٹ قرار

06-20-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کو باؤلنگ کرانے کے لئے فٹ قرار دے دیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش سپر ایٹ مرحلے میں باؤلنگ کرا سکیں گے۔ مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لئے فٹ قرار پائے تھے۔ اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے باؤلنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے باؤلنگ کی ضرورت نہ پڑے، اس وقت تمام باؤلنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے۔