شازیل شوکت کو بولڈ لباس پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
06-20-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکت کو عید پر بولڈ لباس زیب تن کرنا مہنگا پڑ گیا۔
اداکارہ و ماڈل شازیل شوکت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے عید کی ویڈیوز شیئر کیں جن پر انہیں سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مذکورہ ویڈیوز میں شازیل شوکت نے سیاہ رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ کھلی زلفوں اور گہرے میک اپ میں اداکارہ دلکش ادائیں دیتی بھی نظر آئیں۔ شازیل کے مداحوں کو ان کا بولڈ لک ایک آنکھ نہ بھایا اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اداکارہ نے کمنٹ سیکشن آف کر دیا۔