عید پر لاہور کو صاف رکھنے کا مشن، سیف سٹی کی جدید کیمروں سے شہر کی نگرانی

06-20-2024

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا رکھنے کے مشن کے پیش نظر سیف سٹی کا جدید کیمروں کے ذریعے صفائی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار رہا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیف سٹی ٹیم کو کیمروں کے ذریعے بہترین مانیٹرنگ پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمروں نے صفائی کے لیے عمدہ نگرانی اور رہنمائی کی۔ ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی   کے اہلکار آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے میں مصروف رہے، سیف سٹی نے 356 جگہوں پر ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کو آلائشوں اور باقیات کی نشاندہی کی۔ اتھارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بروقت ایکشن لیا، سیف سٹی سنٹر میں ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔