سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 78 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

06-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1315 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 73 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار 707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عید کے چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔