سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے ہرا دیا

06-19-2024

(لاہور نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دیدی۔

نارتھ ساؤنڈ کے سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں امریکا کے کپتان ایرون جونز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔  جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ریز ہینڈرکس نے کیا مگر یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور ریزہینڈرکس 16 رنز کے مجموعی سکور پر 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 126 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اوپنر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 74 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر ڈیوڈ ملر بغیر کوئی رن سکور کئے بولر کو کیچ تھما بیٹھے۔ جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ 141 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان ایڈن مارکرم 46 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، ہینرچ کلاسین 36 اور تریسٹن سٹبز 20 رنز کیساتھ ناقابل شسکت رہے۔ امریکا کی جانب سے نیتراولکر اور ہرمیت سنگھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔