علی امین گنڈاپور پہلے کوڑا تو اٹھا لیں پھر کسی اور کو دھمکی دیں، عظمٰی بخاری

06-19-2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے پنجاب میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئی۔

 لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا علی امین گنڈاپور پہلے کوڑا تو اٹھا لیں، یہ لاہور آجائیں ہم انہیں بتائیں گے کہ کوڑا کیسے اٹھاتے ہیں، یہ عید کے دن بھی نفرت پھیلانے سے باز نہیں آتے، یہ گرڈ سٹیشن پر قبضے کرتے ہیں، دہشت گردی اور قبضے کرنے کی عادت جاتی نہیں۔ عظمٰی بخاری نے کہا کسی صوبے میں بھی پنجاب کی طرح انتظام نہیں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عید والے دن بھی کام کرتی رہیں، انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کو خود مانیٹر کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صفائی مہم کو مانیٹر کرنے کی بجائے دھمکیاں دیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا مزید کہنا تھا عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، شاہراہوں کو صفائی کے بعد عرق گلاب اور فینائل ملے پانی سے دھویا گیا، عید سے قبل ویسٹ مینجمنٹ نے 32 لاکھ بیگز لوگوں کے گھروں میں پہنچائے۔