پنجاب بھر کی 294 مویشی منڈیوں میں 18 لاکھ سے زائد جانور آئے: رپورٹ
06-19-2024
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کی 294 مویشی منڈیوں میں کتنے جانور آئے اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے 9 ڈویژنز کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔
محکمہ بلدیات کے مرکزی ڈیش بورڈ کے مطابق پنجاب کی مویشی منڈیوں میں 18 لاکھ سے زائد جانور آئے، 9 ڈویژنز میں 12 لاکھ چھوٹے جانور جبکہ 6 لاکھ 12 ہزار بڑے جانور آئے۔ بہاولپور میں 1 لاکھ 55 ہزار، ڈیرہ غازی خان میں 1 لاکھ 27 ہزار، فیصل آباد میں 2 لاکھ 16 ہزار، گوجرانوالہ میں 1 لاکھ 24 ہزار، لاہور کی منڈیوں میں 7 لاکھ 72 ہزار، ملتان میں 1 لاکھ 46 ہزار جانور آئے۔ اسی طرح راولپنڈی میں 94 ہزار، ساہیوال میں 76 ہزار جبکہ سرگودھا میں 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد جانور مویشی منڈی میں آئے، منڈیوں میں آنے والے جانوروں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی ہیں۔