برصغیر کے گلوکار استاد برکت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 52 برس بیت گئے
06-19-2024
(لاہور نیوز) برصغیر کے معروف گلوکار استاد برکت علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 52 برس بیت گئے۔
موسیقار گھرانہ بھی کسی گلو کار کے لئے جڑ کی مانند ہوتا ہے، اس سے گائیک نہ صرف اپنے فن کا عروج پاتا ہے بلکہ یہ اسے جداگانہ شناخت بھی دیتا ہے، استاد برکت علی خان بھی کلاسیکی موسیقی کے ایک ایسے شجر سایہ دار کا نام ہے جو 1905 میں قصور میں پیدا ہوئے۔ آپ علی بخش خان قصوری کے بیٹے اور استاد بڑے غلام علی خان کے چھوٹے بھائی تھے، ان کا تعلق موسیقی کے قصور پٹیالہ گھرانے سے تھا، استاد برکت علی خان نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی، وہ ٹھمری ، دادرا، گیت ، ماہیا اور غزل گائیکی میں ایک الگ مقام رکھتے تھے۔ استاد برکت علی خان میں اپنے والد کے فن و کمال کی تمام تر خوبیاں موجود تھیں، ان کی آواز میں اتنا درد اور رسیلا پن تھا کہ سننے والوں پر وجد کی کیفیت طاری ہو جاتی۔ استاد برکت علی خان 19 جون 1962 کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے اور لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔