یونس خان فخر زمان کے حق میں بول اٹھے، کرکٹر سے متعلق اہم رائے کا اظہار

06-18-2024

(ویب ڈیسک)سابق کپتان یونس خان نے بھی قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر نجی  ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فخر زمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رضوان، شاہین اور بابراعظم کے نام قیادت کیلئے گردش کررہے ہیں لیکن اوپنر فخر زمان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ کیوں قیادت کے اہل نہیں کیا وہ پررفامر نہیں ہیں؟ سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں بھی فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز میں پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کیلئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبر پر آکر کھیل رہے ہیں، تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں؟