فینز کیساتھ تلخ کلامی کے واقعے پر حارث رؤف کا ردعمل سامنے آگیا

06-18-2024

(لاہور نیوز) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فاسٹ باولر حارث رؤف نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال پر بات کرنا ضروری ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں،فین ہمار ی  حمایت یا ہم پر  تنقید کرنے کے حقدار ہیں لیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ باولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو بنانے کے لیے تکرار ہوئی۔