ارشد ندیم پھر انجری کا شکار، تھروئنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کریں گے

06-18-2024

(لاہور نیوز) فن لینڈ روانہ ہونے سے پہلے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فن لینڈ میں ہونے والے تھروئنگ چیمپئن شپ کیلئے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی دائیں پنڈلی کا مسل پل ہو گیا، مسل پل ہونے کے باعث آج سے فن لینڈ میں ہونے والی تھروئنگ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ارشد ندیم کو دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دے دیا، وہ دو ہفتے بعد تھرو کرنے کے قابل ہو جائیں گے، قومی ایتھلیٹ جولائی میں پیرس میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لیں گے، ارشد ندیم کو آج علی الصبح فن لینڈ کیلئے روانہ ہونا تھا۔