ٹھوکر نیازبیگ کے قریب سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
06-18-2024
(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب رات گئے سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اُٹھی، آتشزدگی کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں کا کہنا ہے کہ چند رکشوں کو آگ سے نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ جاری کی جائے گی۔