قومی ٹیم نے عید لارڈ ہل میں منائی نمازعید محمد رضوان نے پڑھائی

06-17-2024

(لاہور نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں عید منائی۔

قومی کرکٹرز نے عید کی نماز ہوٹل میں ہی ادا کی اور امامت کرکٹر محمد رضوان نے کرائی۔ نماز عید کے بعد کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔ قومی کرکٹرز آج رات وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے اور بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی چند روز امریکا میں ہی قیام کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہے اور پاکستان کے گروپ سے بھارت اور امریکا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔