مصباح الحق بھی شاہینوں پر بھڑک گئے ،کرکٹرز پر شدید تنقید

06-17-2024

(ویب ڈیسک) سابق کپتان مصباح الحق نے ایک ہی جیسی غلطیاں باربار دہرانے پر پاکستان ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ورلڈکپ کے ابتدائی راونڈ سے باہر ہوسکتی ہے لیکن سب سے زیادہ مایوسی مجھے اس بات پر ہوئی کہ ابتدائی دونوں میچز پاکستان کے ہاتھ میں تھے، ہم نے پہلے میچ میں غلطیاں کیں چلو کوئی بات نہیں، آپ سے غلطی ہوجاتی ہے لیکن آپ کو اس کی اصلاح کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اس کو باربار نہیں دہراتے، امریکا سے میچ ہم جیت سکتے تھے لیکن ہار گئے۔ بھارت سے اگلے میچ میں ہمارے پاس اپنی تمام غلطیوں کی تلافی کا سنہری موقع موجود تھا مگر ہم نے پھر پہلے جیسی غلطیاں دہرائیں اور اتنے آسان میچ کو ضائع کردیا، اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوتی۔