سب اپنی آئینی ذمہ داری کو سمجھیں اور ملک خوشحال بنائیں، لیاقت بلوچ

06-17-2024

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے سب اپنی آئینی ذمہ داری کو سمجھیں اور ملک کو خوشحال بنائیں۔

منصورہ لاہور میں نماز عیدالاضحٰی قاری وقار چترالی کی امامت میں ادا کی گئ، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سمیت سیکڑوں شہریوں نے نماز عید میں شرکت کی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان بحرانی کیفیت سے دو چار ہے، ملکی بقا کیلئے سب اپنی آئینی حدود میں واپس آ جائیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اس عید پر ہمیں غزہ کے معصوم و مظلوم بچوں کو بھی یاد رکھنا ہو گا۔