سینٹرل پارک ماڈل ٹاؤن میں نماز عیدالاضحیٰ کا اجتماع، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ کی شرکت
06-17-2024
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن سینٹرل پارک میں بھی نماز عیدالاضحیٰ کا بڑا اجتماع ہوا۔
چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے اپنے صاحبزادے میاں حمزہ محمود اور صدر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ سیف الرحمٰن کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔ سینٹرل پارک ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماع میں سیکڑوں شہری بھی شریک ہوئے، حافظ محمد رفیق نے خطبہ میں فلسفہ قربانی پیش کیا اور نماز عید کی امامت کے فرائض انجام دیئے۔ عید کی نماز کے بعد امت مسلمہ اور پاکستان کے لئے دعا کی گئی، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود اور میاں حمزہ محمود نے اہل علاقہ سے عید ملی اور مبارکباد دی۔ نماز عیدالاضحٰی کی ادائیگی کے بعد ماڈل ٹاؤن کے رہائشی ایک دوسرے سے گلے ملے، عید کی مبارکباد دی اور سنت ابراہیمی کی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔