بابر اعظم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں غلطیوں کا اعتراف

06-17-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور اچھی ٹیم ثابت نہیں ہوئے۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور غلطیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ امریکا اور بھارت کیخلاف میچ میں ہم سے بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں، وکٹیں گرنے سے بیٹنگ لائن پر پریشر آیا، کنڈیشنز کے لحاظ سے ہماری باؤلنگ اچھی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ٹیم کی ضرورت ہو گی اس کو دیکھیں گے، ہمارے پاس اچھے پلیئرز ہیں، ہم واپس گھر جا رہے ہیں، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ ہم سے کیا کمی کوتاہیاں ہوئیں اور ہم واپس اٹھیں گے اور آگے بڑھیں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہم قریب پہنچ کر میچ ہارے، ایک اچھی ٹیم کے طور پر پرفارم نہیں کر سکے، آئرلینڈ کے خلاف میچ تو جیت لیا لیکن ہدف کے تعاقب میں وکٹیں گرتی گئیں پھر بھی ہمیں اچھے سے میچ فنش کرنا چاہئے تھا۔