عیدالاضحٰی پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے، ملک محمد احمد خان

06-17-2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے عیدالاضحٰی پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔ اپنے پیغام میں ملک محمد احمد خان نے کہا عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ اس مبارک دن پر مسلم دنیا اور پاکستان کو اپنی رحمتیں اور خوشیاں عطا فرمائے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔