نواز شریف نے جاتی امرا میں نماز عیدالاضحٰی ادا کی

06-17-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جاتی امرا میں نماز عیدالاضحٰی ادا کی۔

حسین نواز ، حسن نواز اور دیگر عزیز واقارب نے بھی جاتی امرا میں نماز عید ادا کی جس کے بعد عوام کی خوشحالی ، ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ نواز شریف نماز عید کی ادائیگی کے بعد عزیزو اقارب اور کارکنوں سے عید ملے۔