ملک بھر میں عید کا پہلا روز شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
06-17-2024
(لاہور نیوز) پاکستان میں عیدالاضحیٰ کا پہلا روز شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سورج عید کے پہلے روز آگ برسانے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کا پارہ بھی ہائی رہنے کا امکان ہے، لاہور 45، اسلام آباد 44، پشاور 43، کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر حصے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔