سفاری زو میں عید کے پہلے روز سے نائٹ لائن سفاری کے آغاز کا فیصلہ
06-16-2024
(لاہور نیوز) محکمہ وائلڈ نے لاہور سفاری زو میں عید کے پہلے روز سے نائٹ لائن سفاری کا آغاز کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق نائٹ لائن سفاری رات 8 بجے سے 10 بجے تک ہوگی جس کے لیے بچوں کی ٹکٹ 500 اور بڑوں کی 1000 روپے ہوگی، نائٹ لائن سفاری میں عوام الناس شیروں کو گوشت کھلا سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نائٹ لائن سفاری کو کھولنے کی وجہ شیروں کا رات کو ایکٹو ہونا ہے، شیر رات کے وقت متحرک اور ایکٹو جانور تصور کیا جا تا ہے۔