کومل عزیز نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی

06-16-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری سے دوری کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کومل عزیز نے  اپنے مختصر کیریئر میں محدود لیکن سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کرکے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا اور بعدازاں  شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نےمختلف موضوعات پر گفتگو کی اور شوبز سے راہیں جدا کرنے کی حیران کن وجہ بھی بتا دی۔ کومل عزیز نے بتایا کہ  میں اپنا کپڑوں کا برانڈ چلا رہی  ہوں اور اسے مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں، میرا بزنس ہے جسے میں نے شروع میں دو سال اداکاری کے ساتھ چلایا اور اب کاروبار کو پانچ سال ہوگئے ہیں جسے میری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ دو کشتیوں پر سوار ہوتے ہیں تو منزل تک نہیں پہنچ پاتے، آپ ایک ٹریک پر توجہ دیں تو وہ اچھا چلتا ہے، اگر میں بزنس چھوڑتی تو وہ بند ہوجاتا اسی لیے اداکاری سے وقفہ لیا۔