لٹن روڈ: لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار
06-16-2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لٹن روڈ پر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لاہور لٹن روڈ پر قائم ہاسٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم چھپ کرکھڑکی سے لڑکی کی تصاویربنا رہا تھا جسے لڑکی نے دیکھ لیا اور پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر کال کی۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔