فیروز والہ: کار سواروں کی فائرنگ، ایک ڈاکو مارا گیا

06-16-2024

(لاہور نیوز) فیروزوالہ کے علاقے میں کار سواروں کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہوگئے۔

  پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکو ونڈیالہ دیال شاہ کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ڈاکوؤں  نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی، ، کار سواروں نے گاڑی روکنے کی بجائے ڈاکوؤں پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ فیروزوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال روانہ کر دی ، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔