پہاڑی اسپانٹک پر لاپتہ ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی ، دوسرے کی تلاش جاری

06-15-2024

(لاہورنیوز) پہاڑی اسپانٹک کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے 2 جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش مل گئی، دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل 2 جاپانی کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑی اسپانٹک کو عبور کرنے کی مہم کا آغاز کیا لیکن دونوں لاپتہ ہوگئے تھے، جب کہ بدھ تک امدادی کارکن ابتدائی سرچ آپریشن کے دوران دونوں لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ریوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی جاپانی کوہ پیما پورٹرز کی مدد کے بغیر چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے اور وہ 5 ہزار 300 میٹر بلندی پر واقع کیمپ ٹو تک پہنچ گئے تھے، پھر انہوں نے اپنا ایڈونچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا۔