تھروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ نے سلور میڈل جیت لیا
06-15-2024
(لاہور نیوز) پاکستانی ایتھلیٹ محمد یاسر نے دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں سری لنکا نے 85.45 میٹر تھرو پھینک کر پہلی جبکہ پاکستان نے 78.10 میٹر تھرو پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ سری لنکا 77.57 میٹر تھرو پھینک کر اور جاپان 77.25 میٹر تھرو پھینک کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے،دوسری ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کوریا میں منعقد کیے گئے تھے، چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے اتھلیٹس نے حصہ لیا ہے۔ پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر کے ساتھ کوچنگ کے فرائض سید فیاض حسین بخاری نے انجام دیئے، محمد یاسر اور کوچ سید فیاض حسین بخاری 18 جون کو واپس وطن پہنچیں گے۔