زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر سے متعلق اہم خبر سامنےآگئی
06-15-2024
(ویب ڈیسک) سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں اُن کے شوہر محمد جمیل کی ضمانت منظور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نےسماعت کرتے ہوئے ملزم محمد جمیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم محمد جمیل کو 20 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کےعلاقے ڈیفنس میں زینب جمیل پر اُن کےسیلون کے باہر قاتلانہ حملہ ہوا تھا،اس قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگی تھیں، بعدازاں اُنہوں نے دورانِ علاج اسپتال سے بیان جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام شوہر محمد جمیل پر عائد کیا تھا۔