عید کے دنوں میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت ہو گا

06-15-2024

(لاہور نیوز) عید کے دنوں میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت ہو گا، ٹیمیں عید کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے سرویلنس کریں گی۔

عید کی چھٹیوں پر غیرقانونی تعمیرات پر کڑی نظر رکھی جائے گی، عیدالاضحٰی کی چھٹیوں میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے ایل ڈی اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ڈائریکٹر ایڈمن اور انفورسمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے سرویلنس کو سخت کر رہے ہیں۔ عید کی چھٹیوں میں نجی سکیورٹی کمپنی کے ہمراہ ایل ڈی اے کا عملہ بھی ڈیوٹی پر ہو گا، ایل ڈی اے ملازمین کی عید کی چھٹیوں کے دوران خدمات چیف سکیورٹی آفیسر کے سپرد کر دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے ملازمین کو عید کے دوران ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔