عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیاں 40 فیصد تک مہنگی فروخت ہونے لگیں
06-15-2024
(ویب ڈیسک) گرانفروشوں کی جانب سے مہنگے داموں میں سبزیاں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، عید قربان کے پیش نظر سبزیاں سرکاری ریٹ کی نسبت 20 سے 40 فیصد مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کے اطلاق میں ناکام ہے ، شہری مہنگے داموں سبزی بیچنے والوں سے پریشان ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آلو کی سرکاری قیمت 75 روپے مقرر ہے ، مارکیٹ میں 85 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، پیاز کی سرکاری نرخ 100 روپے جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے میں بیچا جا رہا ہے ، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 105 روپے مقرر جبکہ فروخت 140 روپے میں ہو رہا ہے ، لہسن کا سرکاری نرخ 275 روپے لیکن 285 میں دستیاب ہے۔ سبز مرچ کا سرکاری نرخ 85 روپے مقرر جبکہ فروخت 90 روپے میں ہو رہا ہے، لیموں کا سرکاری نرخ 315 روپے لیکن فروخت 330 میں کیا جا رہا ہے، ادرک کا سرکاری ریٹ 630 روپے مقرر تاہم 650 میں بیچا جا رہا ہے ، شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 165 روپے لیکن فروخت 170 میں جاری ہے اور مٹر کا سرکاری ریٹ 225 روپے مقرر کیا گیا لیکن فروخت 235 میں جاری ہے۔ شہریوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے سرکاری قیمتوں کا اطلاق کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔