ہربنس پورہ : موٹرسائیکل سواروں کی ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی

06-15-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں ہوائی فائرنگ جیسے کرائم کا سلسلہ نہ رک سکا ، ساجد گارڈن ہربنس پورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

واقعہ کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 31سالہ خاتون ثنا چھت پر سو رہی تھی کہ گلی میں سے گزرنے والے موٹرسائیکل سواروں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ریٹرن فائر ثناء کو ٹانگ میں آکر لگا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئیں اور ان کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کا واقعہ تھانہ مناواں کی حدود میں پیش آیا۔