صبا قمر کی سیاہ جوڑے میں دلکش اداؤں کے مداح دلدادہ
06-15-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سیاہ جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔
حال ہی میں اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئرکیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں صبا قمر نے سیاہ شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کررکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں اور نازک اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ "سیاہ لباس میں، مگر میرا دل روشنی سے بھرا ہوا ہے"۔ صبا قمر کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کو تعریفوں سے نواز رہے ہیں۔