انمول بلوچ بلال عباس خان کے ساتھ سکرین شیئر کرنے کی خواہاں

06-15-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے اداکار بلال عباس خان کے ساتھ بطور ہیروئن سکرین شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اداکارہ انمول بلوچ کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے ایک گاؤں سے ہے، انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ کراچی میں گزارا اور کراچی سے ہی تعلیم حاصل کی، انمول نے جامعہ کراچی سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ انمول بلوچ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں احد رضا میر، فواد جلال اور بلال عباس خان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے موسیقی سے بہت لگاؤ ہے، پیانو بجانا میری خواہش ہے، کبھی موقع ملا تو پیانو بجانا ضرور سیکھوں گی، چاہتی ہوں کہ جلد ہی کوئی فلم سائن کروں اور بڑے پردے پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاؤں۔ انمول بلوچ نے شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ صرف صبر کے ساتھ محنت کریں اور باقی سب خدا پر چھوڑ دیں۔