بابرکو دوبارہ کپتان کیوں بنایا؟ شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی سے جواب مانگ لیا

06-15-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مسلسل ناکامی کے باوجود بابراعظم کو پھر سے کپتانی دی گئی، سلیکشن کمیٹی کو جواب دینا ہوگا کہ بابر اعظم کو پھر سے کپتان کیوں بنایا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو دوسری مرتبہ کپتانی واپس نہیں لینی چاہیے تھی، کپتان اچھا ہوتو ہاری ہوئی ٹیم کو بھی جتوا دیتا ہے، بابراعظم 5، 6 ایونٹس میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم بحیثیت بیٹر اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، بابراعظم کو ویرات کوہلی کی طرح میچ ونر بننا چاہیے، محمد رضوان کپتانی کے لیے سب سے اچھی چوائس تھے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم پریزنٹیشن میں کہتے ہیں باؤلرز نے اچھی بولنگ نہیں کی، یہ بلیم گیم نہیں ہونا چاہیے، ایک یونٹ کے طور پر بابر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا۔